بانی پی ٹی آئی کی صحت تسلی بخش ، عدالتی حکم پر عملدرآمد ہوا :رانا ثنا
سکیورٹی خدشات کے پیش نظر آخری لمحے پروگرام تبدیل کر کے سرکاری ہسپتال منتقل کیا حکومت سے غلطی ہوئی ، دوبارہ طبی معائنہ کرائے ، علامہ ناصر عباس ، سینیٹ میں بحث
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے )وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان سے متعلق عدالت کے فیصلے پر عمل ہوا 16ستمبر کو عدالت جو فیصلہ کریگی اس پرعمل کریں گے ،حکومت اور سپریم کورٹ سمیت عدالتیں بھی آئین کے تابع ہیں۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا قابل ڈاکٹرز نے چیک اپ کیا اور انہیں صحت مند قرار دیا، ہمارا موقف ہے کہ عدالت کے فیصلے پر عمل ہوا، انہوں نے کہاکہ عدالت نے کہا تھا بانی پی ٹی آئی کی صحت اور ملاقات سے متعلق کوئی بات میڈیا پرنہیں کریں گے ، آپ نے عمران خان کی صحت پر پریس کانفرنس کی۔انہوں نے کہاکہ اگر آپ کو لگتا ہے عمل نہیں ہوا تو عدالت جائیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملد درآمد پر پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفرنے موقف اپنایا، علی ظفر کو بھی عدالت نہیں بننا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو شفا ہسپتال لایا گیا مگر وہاں سکیورٹی کے معاملات تھے ، امن و امان کی صورت پیدا ہوسکتی تھی، آخری لمحے میں پروگرام تبدیل کرکے ان کوسرکاری ہسپتال لیجایاگیا ، رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ سکیورٹی سے متعلق انتظامیہ فیصلہ کرے ، اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ حکومت کو تسلیم کرنا چاہئے کہ اس سے غلطی ہوئی ہے اور اب بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کا درست طبی معائنہ کرائے ،بعدازاں ایوان بالا کا اجلاس 28اگست جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments