AC صاحب!لوگوں کی عزت کرینگے توآپکی ہوگی:ہائیکورٹ
فارم ہائوس قبضہ کیس میں ایس ایچ اوپھلگراں کیخلاف انکوائری درخواست پرفیصلہ محفوظ
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری کے فارم ہاؤس پر قبضے کے معاملہ میں ایس ایچ او پھلگراں کے خلاف انکوائری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جسٹس خادم حسین سومرو نے ایڈووکیٹ جنرل، قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل اور اسسٹنٹ کمشنر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ اگر عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں ہوتا تو اسے چیلنج کرنا ہوتا ہے ، عدالتوں کی عزت کی ہوگی تو آپکی بھی عزت ہوگی، ہمارا آرڈر اگر پسند نہیں تو اسے بے شک سپریم کورٹ میں چیلنج کردیں، لیکن جب آرڈر پاس ہوگیا تو اس کی عزت کریں، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادنوید حیات ملک نے کہا ہر عدالتی حکم پر عمل درآمد ہوگا،وقت دیاجائے ، درخواست گزار وکیل نے کہا ہم اسسٹنٹ کمشنر کے آفس گئے تو انکا رویہ ہی الگ ہوتا ہے ،ہم یونیفارم میں ہوتے اور یہ ٹی شرٹ اور جینز پہن کر بیٹھے ہوتے ہیں،جسٹس خادم حسین سومرو نے اسسٹنٹ کمشنر سے کہا اے سی صاحب آپ CSS کر کے آئے ہوئے ہیں، لوگوں کی (باقی صفحہ5نمبر3)عزت کریں گے تو آپ کی بھی عزت ہوگی،جو آپکے آفس آئے اسکی عزت کریں ، عدالت نے فارم ہاؤس پر قبضے سے متعلق ایس ایچ او پھلگراں سے بیان حلفی طلب کرتے ہوئے فارم ہاؤس کو ڈی سیل کرنے اور قبضہ ختم کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments