مری:مسافربس کھائی میں جاگری،3افرادجاں بحق،17زخمی

مری:مسافربس کھائی میں جاگری،3افرادجاں بحق،17زخمی

ٹائیں کلکوٹ کے مقام پر چڑھائی چڑھتے ہوئے بس رک گئی توڈرائیورنیچے اترگیا

مری(نمائندہ دنیا)مری سے ملحقہ باڑیاں ٹائیں کلکوٹ روڈ پر مسافر بس گہری کھائی میں جاگری، جسکے نتیجے میں تین افرادجاں بحق جبکہ 17زخمی ہوگئے ،مرنے والوں میں 2خواتین بھی شامل ہیں،بس ایبٹ آباد کی تحصیل لورہ کے علاقے چبگراں سے پنڈی جارہی تھی کہ لوئر باڑیاں ٹائیں کے مقام پرحادثے کاشکارہوگئی، عینی شاہدین کے مطابق ٹائیں کلکوٹ کے مقام پر چڑھائی چڑھتے ہوئے بس رک گئی جس پر ڈرائیور نے کنڈکٹر کو گاڑی کے ٹائرکے پیچھے پتھر لگانے کا کہا اور خود گاڑی سے نیچے اتر گیا، اسی اثناء میں گاڑی پیچھے جاتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری۔جاں بحق ہونے والوں میں 65 سالہ غلام رضا ساکن موہڑہ شریف،10 سالہ دختررستم ،45 سالہ یاسمین سکنہ چب گراں جبکہ زخمیوں میں 26 سالہ کرن،تین سالہ مقدس،2 سالہ اقرا،50 سالہ رئیسہ بی بی،65 سالہ شاہدہ بی بی اور35 سالہ عمران  ودیگر شامل ہیں ،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 مری اور کے پی کی کی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ،جنہوں نے مقامی افرادکی مددسے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...