آزادکشمیرمیں پاکستان کے مقابلے میں بنیادی سہولیات بہتر

آزادکشمیرمیں پاکستان کے مقابلے میں بنیادی سہولیات بہتر

بجلی 3روپے فی یونٹ اور20کلوآٹے کاتھیلا1100روپے میں،سڑکوں کاوسیع نیٹ ورک

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)پاکستان کے صوبوں کے مقابلے میں آزاد جموں و کشمیر میں بنیادی سہولیات اور معیار زندگی بہتر ہے ۔آزاد کشمیر کے شہریوں نے اعداد وشمار کی روشنی میں پاکستان کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں دستیاب بنیادی سہولیات کو بہترین قرار دے دیا۔ آزاد جموں و کشمیر کے شہریوں کے مطابق یہاں پر بجلی، آٹے کے نرخ سے لے کر سڑکوں کے نیٹ ورک، نظامِ تعلیم، صحت اور ٹیلی کمیونیکیشن سمیت کئی شعبے پاکستان کے دیگر حصوں سے بہتر ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں بجلی کا بنیادی ریٹ تقریباً 3 روپے فی یونٹ ہے جبکہ پاکستان کے دیگر علاقوں میں ٹیکسز، سرچارجز اور ایڈجسٹمنٹس کے باعث بجلی کئی گنا مہنگی ہے ۔ آٹے کے معاملے میں بھی آزاد کشمیر کی عوام کو نمایاں ریلیف حاصل ہے ، جہاں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1100 روپے میں فراہم کیا جا رہا ہے ، دشوار گزار جغرافیے کے باوجود آزاد جموں و کشمیر میں سڑکوں کا وسیع نیٹ ورک موجود ہے ۔تعلیم کے شعبے میں آزاد کشمیر کی شرحِ خواندگی تقریباً 77.8 فیصد ہے ، جو پاکستان کے دیگر صوبوں سے بلند ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...