کالعدم بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب

کالعدم بی ایل اے کا  عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر، دنیا نیوز) بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے سرانان میں سڑک کی تعمیر میں مصروف مزدوروں پر فائرنگ کے واقعہ کی بلوچستان حکام نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محنت کشوں کا خون بہانے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

 گزشتہ روز کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے ) کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 مزدور جاں بحق اور  ایک زخمی ہوگیا تھا۔حکام کے مطابق بے گناہ مزدور سڑک کی تعمیر میں مصروف تھے کہ دہشت گردوں نے انہیں نشانہ بنایا۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔ وزیراعلیٰ، وزیر داخلہ اور گورنر بلوچستان نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ مزدوروں، مسافروں اور خواتین کو نشانہ بنانا کالعدم بی ایل اے کے عوام دشمن کردار کا ثبوت ہے ۔ اس سے قبل تربت میں 7 مزدوروں کو اغوا کے بعد قتل کیا گیا، جبکہ نوشکی میں ماں بیٹی کے قتل اور مستونگ میں مسافر بسوں پر حملوں کے واقعات بھی سامنے آئے ۔ حکام کے مطابق غیرمقامی مزدوروں کو نشانہ بنا کر بلوچستان میں خوف کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، تاہم دہشت گردی کے ذریعے تعمیر و ترقی، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع کو روکنے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...