3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان : عوام کے حقوق کی جدوجہد رکنے والی نہیں : حافظ نعیم
غریب بچوں کی فیسیں دے یا بجلی کے بل ،فارم 47 سے اقتدار میں آنیوالوں کیساتھ انہیں لانے والے بھی ذمہ دار حکومت ڈھٹائی سے پٹرول کی قیمتیں بڑھا رہی ،امیر جماعت، فیصل آباد ، پشاور ، راولپنڈی، سوات میں جلسوں کا اعلان
لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے 3ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا ،انہوں نے حکمرانوں کو خبردار کیا ہے کہ عوام کے حقوق کی جدوجہد رکنے والی نہیں ،انہوں نے آج فیصل آباد، 30اگست کو راولپنڈی، 31 کو پشاور اور چار ستمبر کو سوات میں جلسے کرنے کا بھی اعلان کیا ، پی ڈی ایم حکومت نااہل اور کرپٹ ہے ، ن لیگ ، پی پی اور ایم کیو ایم کرپشن کا گھناؤنا امتزاج ہیں۔ لاہور میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا کے بارہویں روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ پمز سے پوری قوم غم میں مبتلا ہے ، انہوں نے بچوں کے جلنے کے اندوہناک واقعہ کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
امیر جماعت اسلامی نے بارہ ربیع الاول کی رات لاہور دھرنا کے مقام پر سیرت نبیؐ کانفرنس سے بھی خطاب کیا اور کہا کہ جماعت اسلامی کی سیاست کا مقصد اقامت دین ہے ، ہم اتحاد امت کے داعی ہیں، امت کو فرقوں میں تقسیم کرنے والے ہم میں سے نہیں۔ حافظ نعیم الرحمن نے اخوان المسلمون اور بنگلہ دیش جماعت اسلامی کو بھی خراج عقیدت پیش کیا، مہنگائی اور بدحالی کے باوجود حکمران اپنی عیاشیاں ختم کرنے کو تیار نہیں ۔ فارم 47 سے اقتدار میں آنے والوں کے ساتھ ساتھ انہیں لانے والے بھی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار ہیں۔ قوم کب تک یہ تماشے دیکھتی رہے گی، پورا ٹولہ عوام کو بے وقوف بنا رہا ہے ۔
دریں اثنا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے منصورہ میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم کے انتقال پر تعزیت کی گئی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ ملاقات کے بعد فیصل کریم کنڈی نے حافظ نعیم الرحمن کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پاکستان میں وزرا کے استعفے دینے کا رواج نہیں، خیبرپختونخوا میں صحت کا نظام اچھا نہیں اور تحریک انصاف 15 سال سے صوبے میں صحت کا نظام ٹھیک نہیں کر پائی ۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کے معاملے پر وہ خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں اور پشاور میں جماعت اسلامی کے دھرنے میں جائیں گے ، جہاں جماعت اسلامی کے کارکنوں کی مہمان نوازی بھی کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments