پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کاقتل،ریکارڈ جمع کرانے کیلئے مہلت طلب،سماعت ملتوی
لاہور(کورٹ رپورٹر )سیشن کورٹ لاہور میں پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کے قتل کیس میں گرفتار ٹک ٹاکر ملزمہ لاریب شہزادی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
پولیس کے ریکارڈ جمع کرانے کیلئے مہلت طلب کرنے پر عدالت نے سماعت دس ستمبر تک ملتوی کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج کے روبرو سماعت پر مدعی مقدمہ کی جانب سے ممبر پنجاب بار کونسل غلام عباس چڈھر نے وکالت نامہ جمع کروایا۔ تھانہ غالب مارکیٹ پولیس نے عبداللہ طاہر کے قتل کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments