عمران سے ڈیل کیلئے ریٹائرڈ شخصیت کا اہم کردار :رمیش کمار

عمران سے ڈیل کیلئے ریٹائرڈ  شخصیت کا اہم کردار :رمیش کمار

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ڈیل کیلئے ایک ریٹائرڈ شخصیت نے اہم کردار ادا کیا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ 4 سے 5 ملاقاتوں کے بعد 14 اگست کو باقاعدہ کیک کاٹا گیا، ریلیف کا عمل شروع ہو چکا اور چند دنوں میں سب نظر آجائے گا،ایک  نیا ماڈل بننے جارہا ہے جس پر 15ستمبر سے 15نومبر کے درمیان عملدرآمد متوقع ہے ، اس نظام میں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام اہم فریقین آن بورڈ ہیں۔رکن قومی اسمبلی نے خبردار کیا کہ جو نئے ماڈل میں رکاوٹ ڈالے گا اس کو باہر کر دیا جائے گا اور ن لیگ رکاوٹ بنی  یا شفا والی غلطی کی تو نیا سیٹ اپ بن سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...