پمز میں 14بچوں کی موت اندراجِ مقدمہ کی درخواست خارج
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )علاقہ مجسٹریٹ حیدر شاہ نے پمز ہسپتال میں 14نومولود بچے جاں بحق ہونے کے معاملہ میں پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج نہ کرنے پر اندراج مقدمہ کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔
دوران سماعت ریاض حنیف ایڈووکیٹ نے عدالت میں موقف اختیار کیاکہ میں نے تھانہ میں بھی درخواست دی مگر مقدمہ درج نہیں ہورہا،حکومتی کمیٹی کی رپورٹ سامنے آچکی غفلت واضح ہوچکی ہے ،عدالت ایس ایچ او کو طلب کرے یا مقدمہ کے اندراج کا حکم دے ،آپکے پاس جوڈیشل پاور ہے آپ تھانے کے مالک ہیں،جج حیدر شاہ نے کہاکہ آپ کی درخواست دیکھ لیتا ہوں اور اس پر آرڈرکرتا ہوں، وکیل نے کہاکہ ایس ایچ او سے بھی پوچھیں ابھی تک اتنا بڑا سانحہ ریکارڈ پر کیوں نہیں آیا،عدالت نے درخواست گزار کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا اور بعد ازاں جاری فیصلے میں درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی اور کہاکہ درخواست قانون کی نظر میں (علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے )قابل سماعت نہیں، درخواست گزار شکایت کے ازالے کیلئے متعلقہ فورم سے رجوع کرسکتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments