IHRA لائسنسنگ، زیرالتوا درخواستوں پر فوری کارروائی کی ہدایت

IHRA لائسنسنگ، زیرالتوا درخواستوں پر فوری کارروائی کی ہدایت

بورڈ رجسٹریشن و لائسنسنگ کے زیر التوا کیسز کو تیزی سے نمٹائے ، وزیر صحت عوامی شکایات کے ازالے کیلئے کمپلینٹ سسٹم متعارف کرایا جا ئیگا ، اجلاس میں فیصلہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفی کمال نے اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھار ٹی (آئی ایچ آر اے )کے رجسٹریشن بورڈ ممبران کو لائسنسنگ تعطل کا عمل دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت کردی ،اس حوالے سے اجلاس کو بتایا گیا کہ سا بقہ آئی ایچ آر اے بورڈ نے لائسنسنگ کا عمل روک دیا تھا، جس کے باعث اسلام آباد میں لائسنس کے حصول کے لئے موصول 800 درخواستیں تاحال زیر التوا ہیں ، وفاقی وزیر صحت نے ہدایت کی کہ رجسٹریشن بورڈ تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے لائسنس جاری کرنے کا عمل شروع کرے اور صحت کے اداروں کی رجسٹریشن و لائسنسنگ کے زیر التوا کیسز کو تیزی سے نمٹایا جائے ۔ پہلے سے مکمل اور تیار کیسز پر فوری کارروائی کے ساتھ کیسز نمٹانے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر قابلِ عمل اہداف مقرر کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صحت کی تمام متعلقہ سہولیات کو رجسٹریشن اور لائسنسنگ کے طریقہ کار سے متعلق تحریری معلومات فراہم کی جائیں اور اداروں کی رہنمائی کے لئے مؤثر آگاہی و سہولت کاری مہم شروع کی جائے ، عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لئے باقاعدہ کمپلینٹ سسٹم متعارف کرانے کی ہدایت بھی دی گئی۔وفاقی وزیر قومی صحت نے کہا کہ تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ہیومن ریسورس کی قلت دور کی جائے تاکہ انسپیکشن، رجسٹریشن اور لائسنسنگ کے عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ یا تاخیر نہ ہو ، اجلاس میں اسلام آباد میں صحت کی سہولیات کی مؤثر نگرانی یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...