ایس سی او صدارت سفارتی کامیابی، قوم کیلئے باعثِ فخر ، ایاز صادق
لاہور کو ایس سی او کا سیاحتی و ثقافتی دارالحکومت قرار دینا عالمی برادری کے اعتماد کا مظہر اسلام آباد سربراہی اجلاس میں پاکستان کو سفارتی صلاحیتیں اجاگر کرنیکا موقع ملے گا
اسلام آباد (نامہ نگار) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ 2026-27ء کی صدارت سنبھالنے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے اہم سفارتی کامیابی اور باعثِ فخر قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایس سی او صدارت اور لاہور کو 2026-27ء کیلئے تنظیم کا سیاحتی و ثقافتی دارالحکومت قرار دیا جانا عالمی برادری کے بڑھتے اعتماد کا مظہر ہے ۔ ایاز صادق نے وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مشترکہ سفارتی و تزویراتی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ 2027ء میں اسلام آباد میں ایس سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی پاکستان کی سفارتی صلاحیتوں اور علاقائی امن و تعاون کے عزم کو اجاگر کرے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments