قومی اسمبلی کے 29ویں اجلاس میں 20فیصد ارکان شریک ہوئے
11 فیصد ارکان غیر حاضر رہے ،صرف ایک وزیر تمام نشستوں میں شریک ہوا وزیراعظم کی 8میں سے ایک ،قائد حزب اختلاف کی 7نشستوں میں شرکت ،فافن
اسلام آباد(دنیا نیوز) فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے 29ویں اجلاس میں 17سے 28اگست تک 8 نشستیں منعقد ہوئیں جنمیں 332 ارکان میں سے صرف 65 ارکان یعنی 20 فیصد تمام نشستوں میں شریک ہوئے ۔فافن کے مطابق 37 ارکان جو مجموعی ارکان کا 11 فیصد بنتے ہیں، اجلاس کی کسی ایک نشست میں بھی شریک نہیں ہوئے ، رپورٹ کے مطابق چوتھی نشست میں حاضری سب سے زیادہ رہی جس میں 247 ارکان یعنی 74 فیصد نے شرکت کی جبکہ پانچویں نشست میں حاضری سب سے کم رہی اور 179 ارکان یعنی 54 فیصد شریک ہوئے ۔فافن رپورٹ کے مطابق وزرا میں سے ایک وفاقی وزیر تمام نشستوں میں شریک ہواجبکہ 3 وزرا، جن میں 2 وفاقی وزرا اور ایک وزیر مملکت شامل ہیں کسی بھی نشست میں شریک نہیں ہوئے ۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے 8 میں سے صرف ایک نشست میں شرکت کی جبکہ قائد حزب اختلاف 8 میں سے 7 نشستوں میں شریک ہوئے ۔فافن کے مطابق سوالات کے وقت جواب دینے والے 26 وفاقی وزرا میں سے 12 اپنی مقررہ تاریخ پر ایوان میں موجود تھے جبکہ توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دینے والے 8 وزرا میں سے صرف 4 ارکان موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments