اسلام آبادہائیکورٹ: ملائشیا جانیوالے شہری کوآف لوڈ کرنیوالا افسرطلب

اسلام آبادہائیکورٹ: ملائشیا جانیوالے شہری کوآف لوڈ کرنیوالا افسرطلب

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملائشیا جانے والے شہری کو آف لوڈکرنے والے افسر کو طلب کرتے ہوئے ایف آئی اے سے بھی جواب طلب کرلیا اور ہدایت کی ہے کہ جس افسر یا شفٹ انچارج نے 12 اگست کو شہری کو آف لوڈ کرنے کا آرڈر لکھا وہ آئندہ سماعت پر پیش ہو۔

 جسٹس ایاز شوکت نے شہری محمد سعد کی درخواست پر سماعت کا تحریری آرڈر جاری کیا،حکمنامہ کے مطابق درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اسکے پاس ملائشیا کا ویزاتھا، ریٹرن ٹکٹ بھی تھا ، وکیل کے مطابق بیرون ملک جانے کے لیے تمام دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود آف لوڈ کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...