گریڈ 19 کے افسرعلی وسیم کا اسلام آباد پولیس تبادلہ ، چار افسروں کی ڈیپوٹیشن میں توسیع
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی حکومت نے پولیس سروس پاکستان کے گریڈ 19 کے افسر کا اسلام آباد پولیس میں تبادلہ کر دیا جبکہ پاکستان کسٹمز سروس کے چار افسران کی ڈیپوٹیشن میں دو سال کی توسیع بھی کر دی گئی۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق گریڈ 19 کے افسر علی وسیم کو اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری پولیس میں تعینات کیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کسٹمز سروس کے چار افسران نوید عباس میمن،عمار احمد میر،محمد عاصم اعوان اور حفیظہ لعریب غفار کی ڈیپوٹیشن میں توسیع کی ، تمام افسران کی نئی مدت اٹھارہ ستمبر 2028 کو مکمل ہو گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments