آئی ایس پی آرکا ’’دودل ایک جان ‘‘خصوصی نغمہ ترک میڈیااورعوام کی توجہ کامرکز

آئی ایس پی آرکا ’’دودل  ایک جان ‘‘خصوصی نغمہ ترک  میڈیااورعوام کی توجہ کامرکز

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)ترکیہ کے یومِ فتح کے موقع پر پاک ترک دوستی کو اجاگر کرنے کیلئے جاری کیا گیا آئی ایس پی آر کا خصوصی نغمہ دو دل، ایک جان ترک میڈیا اور عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا۔۔۔

خصوصی نغمے کو ترکیہ کے معروف نشریاتی اداروں پر نمایاں کوریج مل رہی ہے جبکہ ترک میڈیا کی جانب سے نغمہ جاری کرنے پر پاک افواج اور پاکستانی عوام کے جذبے کو بھی سراہا گیا ہے ۔ترکیہ کے معروف میڈیا اداروں ٹی آر ٹی، لیڈر اور الکے ٹی وی پر نغمے کو خصوصی توجہ دی گئی جبکہ ترک جرائد اور خبر رساں اداروں اخلاص خبر ایجنسی، ہابرلر اور دِک غازیٹے سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر بھی اسے سراہا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...