سائبر سکیورٹی ، ونڈوز صارفین میک صارفین سے زیادہ محتاط قرار

 سائبر سکیورٹی ، ونڈوز صارفین میک صارفین سے زیادہ محتاط قرار

میک صارفین میں میلویئر، آن لائن فراڈ کی شرح زیادہ ہونیکا انکشاف ، کیسپرسکی

اسلام آباد(نامہ نگار)کیسپرسکی کے تازہ ترین سروے کے مطابق میک صارفین سائبر سکیورٹی کے حوالے سے ونڈوز صارفین کے مقابلے میں کم احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔ سروے میں 12 فیصد میک آپریٹنگ سسٹم صارفین نے گزشتہ عرصے کے دوران میلویئر سے متاثر ہونے کی اطلاع دی جبکہ ونڈوز صارفین میں یہ شرح 9فیصد رہی۔ سروے کے مطابق سائبر سکیورٹی کے حوالے سے دونوں آپریٹنگ سسٹمز کے صارفین کے رویوں میں سب سے نمایاں فرق مشکوک ای میلز یا لنکس نہ کھولنے کی عادت میں سامنے آیا۔ ونڈوز کے 62 فیصد صارفین نے بتایا کہ وہ اس احتیاطی تدبیر پر عمل کرتے ہیں جبکہ میک صارفین میں یہ شرح صرف 51 فیصد رہی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...