پاک ،چین اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری نئی بلندیوں پر پہنچ گئی

 پاک ،چین اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری نئی بلندیوں پر پہنچ گئی

گوانگ ژو میں پاکستان انویسٹمنٹ فورم کا انعقاد ،پانچ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

 اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)پاک ،چین اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری نئی بلندیوں پر پہنچ گئی، دونوں ممالک کے درمیان جاری تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کے فروغ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔چین کے شہر گوانگ ژو میں پانچویں پاکستان انویسٹمنٹ اینڈ بزنس انوائرنمنٹ ایکسچینج فورم 2026 کا انعقاد ہواجس میں پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پالیسی مذاکرات، سرمایہ کاری منصوبوں کی پیشکش، صنعتی معاہدوں، بی ٹو بی ملاقاتوں اور مصنوعات کی نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا۔ 

فورم میں الیکٹرک گاڑیوں، بیٹری مینوفیکچرنگ، تعمیراتی سامان، فرنیچر، پائن نٹس اور میڈیکل و بزنس ٹورازم کے شعبوں میں 5 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ۔فورم میں پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا اور سی پیک کے تحت صنعتی اور انفرا سٹرکچر تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات بھی فورم میں اجاگر کیے گئے ۔فورم میں توانائی، ای کامرس، تعمیراتی سامان، فرنیچر اور فوڈ پروسیسنگ سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پیش کیے گئے ۔پاکستان اور چین کے درمیان بڑھتے تجارتی روابط، نئی سرمایہ کاری اور کاروباری شراکت داریاں دونوں ممالک کے اقتصادی تعاون کو نئی جہت دے رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...