118ہیلپ لائن پر 99فیصد شکایات حل، 38 ایس ڈی اوز کو نوٹس

118ہیلپ لائن پر 99فیصد شکایات حل، 38 ایس ڈی اوز کو نوٹس

اگست میں 16لاکھ 40ہزار شکایات درج، 95فیصد مقررہ مدت میں نمٹائی گئیں

 اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی زیرِ صدارت 118کسٹمر کیئر سروس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اگست 2026 کے دوران ہیلپ لائن پر تقریباً 16لاکھ 40ہزار شکایات درج ہوئیں جن میں سے 99.18فیصد حل کی گئیں۔ حل شدہ شکایات میں 94.95فیصد کا ازالہ نیپرا کی مقررہ مدت کے اندر جبکہ 5.05فیصد کا مقررہ مدت گزرنے کے بعد کیا گیا۔

اجلاس میں تمام ڈسکوز کی کارکردگی، شکایات کے بروقت ازالے اور تاخیر سے حل ہونے والے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ چیف ایگزیکٹو کیسکو نے بتایا کہ تاخیر پر 38 ایس ڈی اوز کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔اویس لغاری نے 118 سروس کو شفاف، مؤثر اور قابلِ اعتماد بنانے ، صارفین کو شکایات کی پیش رفت سے آگاہ رکھنے اور بروقت ازالہ یقینی بنانے پر زور دیا۔اویس لغاری نے تمام ڈسکوز کے چیف ایگزیکٹو افسران کو ہدایت کی کہ وہ شکایات کے بروقت ازالے کی مسلسل نگرانی کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...