کرپشن کیخلاف فیصلہ کن کارروائیاں، 20 افسر و اہلکار برطرف
14فوڈ کنٹرولر زکیخلاف تادیبی کارروائیوں کا آغاز ،7ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب میں وزیراعلیٰ کے حکم پرکرپشن کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں جاری ، 20افسراوراہلکار ملازمت سے برخاست، 7گرفتار کرلئے گئے ہیں۔ سرکاری ہینڈ آؤٹ کے مطابق کرپشن پر محکمہ خوراک میں 48افسر و اہلکار گرفت میں آ چکے ، بہاولپور میں 6فوڈ گرین انسپکٹر ساجد محمود ،محمد سلیم،عاصم علی،عبدالرشید،محمداسحاق ، طارق رشید اورایک چوکیدارکو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ۔ اسی طرح گوجرانوالہ کے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ابوبکر رضا، بابر جاوید، شفیق،انصاربٹر، محمد نثار،سینئر کلرک وقار احمد، ذوالفقار علی،محمد علی اور عاطف حسین ،بہاولپور میں وسیم طلحہ،ہارون عبداللہ ،چوکیدار عمرحیات،سرگودھا کے فوڈ گرین انسپکٹر ندیم شہزاد،ملتان کا اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ہمایوں شوکت اورچوکیدار رفاقت علی کو بھی فارغ کر دیا گیا۔
ڈی جی خان میں فوڈ گرین انسپکٹر رانا عبدالستار،گجرات میں حذیفہ یونس،فیصل آباد میں پی آر چوکیدار اللہ دتہ،عبدالغفار اورشہبازاحمد کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ علاوہ ازیں محکمہ خوراک نے کرپشن کے الزام میں 14فوڈ کنٹرولر بہاولنگر میں محمد فیصل،اوکاڑہ محمد مسلم،نارووال عبدالمجیدخان،رحیم یارخان محمد علی،ڈی جی خان خادم حسین،میانوالی عبدالرحمن ،ساہیوال عمران بلوچ،ڈی جی خان رانا بنیامین،گجرات محمد خالد،اٹک رمضان سیال،چکوال سدرہ معراج ،لیہ رانا ریاض،گوجرانوالہ علی عمران،بہاولنگر عدیل احمد اورمیانوالی میں خادم فراز کیخلاف تادیبی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے ۔مزید برآں اینٹی کرپشن نے وہاڑی میں سیکرٹری یونین کونسل ریاض احمد ،شیخوپورہ میں میونسپل کارپوریشن کے سینئر کلرک محمد اشرف ،فیصل آباد میں کمپیوٹر آپریٹر زین السلام ، سیکرٹری یونین کونسل محمد اسلم ،بہاولنگر میں غلام مرتضیٰ ،منڈی بہاؤالدین میں کلرک مدثر اقبال ،گوجرانوالہ میں پی ایچ اے فیلڈ آفیسر قمر زمان کوگرفتار کر لیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments