اسٹاک ایکسچینج:گزشتہ ہفتے مندی کا رجحان غالب، مارکیٹ دباؤ کاشکار
100انڈیکس میں 2367پوائنٹس کی کمی، 1.30فیصد تنزلی ریکارڈ کی گئی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا تسلسل جاری، کم ترین سطح 174515 پوائنٹس رہی
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری ہفتے میں بھی مندی کا رجحان غالب رہا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرزِ عمل کے باعث مارکیٹ دباؤ کا شکار رہی۔ہفتہ وار بنیاد پر 100 انڈیکس 2367 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1.30 فیصد تنزلی سے 175328 پوائنٹس پر بند ہواکاروباری ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا100 انڈیکس نے ہفتے کے دوران 178138 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھوا، تاہم بعد ازاں فروخت کے دباؤ کے باعث انڈیکس نیچے آیا اور ہفتے کی کم ترین سطح 174515 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں بھی نمایاں رہیں اور ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 166 ارب روپے مالیت کے 3 ارب 80 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہواتاہم بھاری کاروباری حجم کے باوجود مارکیٹ میں تیزی کا رجحان بحال نہ ہوسکا اور انڈیکس مسلسل دباؤ میں رہادوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 256 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد مارکیٹ کی مجموعی مالیت کم ہوکر 19 ہزار 629 ارب روپے رہ گئی۔مارکیٹ میں ہفتہ بھر اتار چڑھاؤ کے باعث سرمایہ کاروں نے محتاط حکمت عملی اختیار کیے رکھی۔ کاروباری حلقوں کے مطابق سرمایہ کار مارکیٹ کی آئندہ سمت کے تعین کے لیے ملکی معاشی صورتحال، پالیسی فیصلوں اور مجموعی سرمایہ کاری کے ماحول پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments