حمزہ راجہ نے مسٹر یونیورس 2026 کا مجموعی ٹائٹل جیت لیا

حمزہ راجہ نے مسٹر یونیورس 2026 کا مجموعی ٹائٹل جیت لیا

حمزہ راجہ نے مسٹر یونیورس 2026 کا مجموعی ٹائٹل جیت لیا مینز فزیک کیٹیگری میں گولڈ میڈل ، آئی ایف بی بی پرو کارڈ بھی حاصل کرلئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک )انٹرنیشنل فیڈریشن آف باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس کے زیرِ اہتمام مسٹر یونیورس 2026 چیمپئن شپ میں پاکستان نے اہم کامیابی حاصل کرلی۔واپڈا کے حمزہ راجہ نے مینز فزیک کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتنے کے ساتھ ساتھ چیمپئن شپ کا مجموعی ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا۔واپڈا ترجمان کے مطابق حمزہ راجہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی ایف بی بی پرو کارڈ بھی حاصل کیا۔ حمزہ راجہ بین الاقوامی مقابلوں میں مجموعی ٹائٹل اور پرو کارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔مسٹر یونیورس 2026ء چیمپئن شپ سوئٹزرلینڈ میں ہوئی، جس میں دنیا بھر سے 26 ممالک کے ایتھلیٹس نے شرکت کی، حمزہ راجہ کی کامیابی پاکستان کے لئے ایک اہم اعزاز ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...