راولپنڈی بورڈ،184سکولوں کے نویں جماعت کے نتائج صفر

راولپنڈی بورڈ،184سکولوں کے نویں جماعت کے نتائج صفر

81سرکاری سکولزبھی شامل،صفرفیصدنتائج پرہیڈز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ صفر نتائج والے سرکاری و نجی سکولوں میں ضلع راولپنڈی کاپہلا، اٹک کادوسرانمبر

راولپنڈی(خاورنوازراجہ)بورڈ آف انٹرمیڈ یٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026میں 184سکولوں کے نتائج صفر فیصدر ہے ،جن میں 81سرکاری سکول بھی شامل ہیں ،صفر فیصد نتائج دینے والے سرکاری و نجی سکولوں میں راولپنڈی ضلع پہلے نمبر پر رہا جبکہ اٹک دوسرے اور چکوال تیسرے نمبر پررہا،بورڈ کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق 1 لاکھ 21 ہزار7 سو 39 طلبہ وطالبات نے نویں جماعت کا امتحان دیا جن میں سے صرف 45 ہزار7سو24 پاس ہوسکے ،نتائج کا تناسب 37.56فیصد رہا، راولپنڈی ضلع کے 91 سکول ایسے ہیں جن کے نویں جماعت کے نتائج صفر فیصد رہے ،اٹک ضلع کے 35 ،چکوال 26، جہلم 24، مری 10 اورتلہ گنگ کے 8 سکول شامل ہیں ،مجموعی طورپر راولپنڈی ڈویژن کے 184 سکول ایسے ہیں جن کے نتائج صفر فیصدرہے ،صفر فیصد نتائج دینے والے 81 سرکاری سکول میں راولپنڈی ضلع کے 23 ، چکوال 22، اٹک 17، جہلم 10 ، تلہ گنگ 6 اور مری کے 3 سکولز شامل ہیں ، سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے راولپنڈی سمیت صوبہ بھر کے اضلاع سے صفر فیصد نتائج دینے والے سکول ہیڈز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...