پولیس تبادلے ، 20 افسر سی سی ڈی اور اہم عہدوں پر تعینات

پولیس تبادلے ، 20 افسر سی سی ڈی اور اہم عہدوں پر تعینات

ہمایوں افتخار مظفرگڑھ، جاوید طاہر ملتان، عدنان احمد ایس پی سی سی ڈی ننکانہ مقرر

لاہور(نیوز ایجنسیاں،لاہور نیوز)پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر افسروں کے تقرر و تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے ، آئی جی پنجاب عبدالکریم نے 20 پولیس افسروں کو کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی)سمیت مختلف اہم عہدوں پر تعینات کر دیا۔جاری احکامات کے مطابق ہمایوں افتخار کو ایس پی سی سی ڈی مظفرگڑھ، جاوید طاہر کو ایس پی سی ڈی ملتان، محمد اسحاق سیال کو ایس پی سی ڈی خانیوال، نصراللہ خان کو ایس پی سی ڈی سرگودھا، عدنان احمد کو ایس پی سی سی ڈی منڈی بہاؤالدین اور رائے احسان اللہ کو ایس پی سی ڈی ننکانہ صاحب تعینات کیا گیا ہے۔

رائے ناصر عباس کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر زسی سی ڈی پنجاب لاہور، مشتاق احمد کو ڈی ایس پی اے وی ایل ایس سٹی لاہور، رئیس احمد کو ڈی ایس پی ڈیفنس سی سی ڈی لاہور، انجم توقیر کو ڈی ایس پی اغوا برائے تاوان سیل سی سی ڈی لاہور اور عاطف عمران کو ڈی ایس پی اے وی ایل ایس سی سی ڈی شیخوپورہ تعینات کیا گیا ہے ۔اسی طرح ہارون الہٰی کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز سی سی ڈی ملتان، حبیب الرحمان کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر زسی سی ڈی سرگودھا، مجاہد حسین کو ڈی ایس پی اے وی ایل ایس سی سی ڈی ملتان، صفدر علی کو ڈی ایس پی لیگل سی سی ڈی گوجرانوالہ، عبید احمد کو ڈی ایس پی لیگل سی سی ڈی ہیڈکوارٹرز لاہور، ناصر عباس کو ڈی ایس پی لیگل سی سی ڈی لاہور اور شاہد صدیق کو ڈی ایس پی لیگل انویسٹی گیشن لاہور تعینات کیا گیا ہے ۔احکامات کے مطابق ظہیر احمد کو ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ننکانہ صاحب جبکہ عاصم رضا کو ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر گجرات تعینات کیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق افسران کی نئی تعیناتیوں کا مقصد مختلف شعبہ جات میں انتظامی امور اور پولیسنگ کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...