شیخ زید ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں آگ بھڑک اٹھی
رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شیخ زید ہسپتال کے آپریشن تھیٹر فیز ٹو میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔۔۔
واقعے کے وقت ڈاکٹرز ایک کمسن بچے کا ہرنیا کا آپریشن کرنے کی تیاری میں مصروف تھے کہ اچانک آپریشن تھیٹر میں نصب ایئرکنڈیشنڈ میں آگ لگ گئی اور کمرہ دھوئیں سے بھر گیا۔ عملے نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا اور آپریشن تھیٹر میں موجود کمسن بچے کو بحفاظت باہر منتقل کردیا۔ ڈپٹی کمشنر نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ ترجمان شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر الیاس نے بتایا کہ آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، جبکہ ڈیوٹی پر موجود عملے نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرفائٹنگ آلات کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments