ہائیکورٹ:نیب کیسزپرآئینی عدالت میں اپیل ، حکومت سے جواب طلب
اسلام آباد(رضوان قاضی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کیسز میں ہائیکورٹ کے بعد سپریم کورٹ کی بجائے آئینی عدالت میں اپیل کا حق دینے اور۔۔۔
نیب آرڈیننس میں 32 اے شامل کرنے کی قانون سازی کے معاملے میں وفاقی حکومت ،سیکرٹری قومی اسمبلی، سینیٹ، سیکرٹری وزارت قانون و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ،جبکہ پارلیمنٹ کی قانون سازی چیلنج ہونے کی وجہ سے اٹارنی جنرل کو بھی معاونت کے لیے نوٹس جاری کردیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے جوڈیشل ایکٹیوزم فورم کی درخواست پر حکم نامہ جاری کیا، حکمنامہ کے مطابق وکیل اظہر صدیق نے کیس کی پیروی کی،وکیل کے مطابق سادہ قانون سازی کے ذریعے سپریم کورٹ کے آئینی اختیار کو ختم نہیں کیا جا سکتا،عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ستمبر کے آخری ہفتے تک جواب طلب کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments