مریم کے بیان سے ظاہر قومی سلامتی کو صوبائی مفادات کی عینک سے دیکھا جارہا:پی ٹی آئی

مریم کے بیان سے ظاہر قومی سلامتی  کو صوبائی مفادات کی عینک  سے دیکھا جارہا:پی ٹی آئی

لاہور(سیاسی نمائندہ)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے دہشتگردی کے معاملے پر ہمسایہ صوبوں کو پڑوسی ممالک سے زیادہ خطرہ قراردئیے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا۔۔۔

 ایسا بیان نہ صرف انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے بلکہ اس سے یہ تشویشناک رجحان بھی سامنے آتا ہے کہ قومی سلامتی کے ایک اہم چیلنج کو صوبائی سیاست کے محدود تناظر میں دیکھا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا مریم نواز کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ قومی سلامتی جیسے اہم معاملے کو ذاتی، خاندانی اور صوبائی مفادات کی عینک سے دیکھا جا رہا ہے ۔شریف خاندان کے بھارت کے بااثر سیاسی اور کاروباری خاندانوں کے ساتھ طویل عرصے سے تعلقات رہے ہیں۔ بھارت کی نمایاں شخصیات، جن میں گجرات کے قصاب سمیت اہم بھارتی شخصیات شامل ہیں، شریف خاندان کی شادیوں میں شرکت کرتی رہی ہیں، جبکہ دونوں جانب کے بااثر افراد کے درمیان کاروباری شراکت داری اور مفادات بھی موجود رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...