پی آئی اے نجکاری کیخلاف وفاق کو نوٹس، رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف درخواست میں وفاق اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر رپورٹ اور پیرا وائز کمنٹس جمع کرانے کی ہدایت کردی اور تحریری دلائل ریکارڈ پر لانے سے متعلق متفرق درخواست بھی منظور کرلی۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے پیپلز یونٹی کی جانب سے پی آئی اے کی 23 دسمبر 2025 کی بولی اور عارف حبیب کنسورشیم کو کامیاب قرار دینے کے خلاف درخواست پر سماعت کا حکمنامہ جاری کیا، درخواست میں کابینہ کمیٹی برائے نجکاری اور وفاقی کابینہ کی دسمبر 2025 کی منظوریوں کو بھی چیلنج کیا گیا ہے ،عدالت نے جواب کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت اکتوبر 2026 کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments