ڈار کی زیر صدار ت کمیٹی اجلاس، خالی اسامیوں پر جلد تقرری پر زور

 ڈار کی زیر صدار ت کمیٹی اجلاس، خالی اسامیوں پر جلد تقرری پر زور

بھرتیوں کے عمل میں دستی کارروائی اور غیر ضروری مداخلت کم کی جائے ، نائب وزیراعظم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے وفاقی حکومت کے تحت سرکاری ملازمتوں پر بھرتیوں میں شفافیت، کارکردگی اور خالی اسامیوں پر تیز رفتار تقرریوں پر زور دیا۔ اسحاق ڈار کی زیر صدارت وفاقی بھرتیوں سے متعلق کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی حکومت کے بھرتی نظام کو جدید اور ڈیجیٹل بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بھرتیوں کے عمل میں دستی کارروائی اور غیر ضروری مداخلت کم کرنے پر زور دیا گیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ نیا بھرتی نظام وزیراعظم کے ڈیجیٹل گورننس اور میرٹ پر مبنی تقرریوں کے وژن سے ہم آہنگ ہوگا۔ علاوہ ازیں اسحاق ڈار سے جنیوا میں اقوام متحدہ کے لیے پاکستان کے مستقل نمائندے طاہر حسین اندرابی نے ملاقات کی ۔ انہوں نے طاہر اندرابی کے لیے نئی ذمہ داریوں میں کامیابی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...