کنگن پور،کاہنہ:چوری، ڈکیتی کرنیوالے 2 گینگز گرفتار، مسروقہ مال برآمد
تلونڈی، الہ آباد، کاہنہ(نامہ نگار، نمائندگان دنیا)کنگن پور اور کاہنہ سے چوریوں، ڈکیتیوں میں ملوث 2گینگز پکڑے گئے ، جن سے لاکھوں مالیتی مسروقہ مال برآمد کرلیا گیا۔
کنگن پور پولیس نے کریک ڈائون کے دوران 3 رکنی ڈکیت گینگ کے سرغنہ شہزاد عرف چھادو میو کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کیا،جن میں وقاص میواور احمد میو شامل ہیں۔ملزموں کی نشاندہی پر لوٹی گئی لاکھوں نقدی، متعدد موبائل فونز، موٹرسائیکلیں ، دیگر سامان اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ دوران تفتیش ملزموں نے کنگن پور، الہ آباد اور منڈی عثمان والا کے علاقوں میں ایک درجن کے قریب وارداتوں کا انکشاف کیا۔ادھر کاہنہ فیکٹری ایریا پولیس نے 2 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کرلیا۔ ملزموں میں سرغنہ مبشر اور زاہد شامل ہیں۔ ملزموں سے 2 موٹر سائیکلیں اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا۔ ملزموں نے دوران تفتیش مختلف علاقوں میں غیر قانونی پارکنگ، گلی محلوں میں بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہونے کا اعتراف کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments