یوم تحفظ ختم نبوت آج مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منایا جائیگا

 یوم تحفظ ختم نبوت آج مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منایا جائیگا

ملک بھر میں جلسے ،جلوسوں اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا،ریلیاں نکالی جائینگی

اسلام آباد (آن لائن)اسلام آباد سمیت ملک بھرمیں یوم تحفظ ختم نبوت آج مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔اسلام آبادمیں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام ریلی زیرو پوائنٹ سے نکالی جائے گی جومختلف راستوں سے ہوتی ہوئی نیشنل پریس کلب پر اختتام پذیر ہوگی ،جہاں علمائے کرام شرکا سے خطاب میں عقیدہ ختم نبوت پر روشنی ڈالیں گے ۔ملک بھر میں جلسے ،جلوسوں اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔مساجد و مدارس میں علما اور خطبا حضرات عقیدہ ختم نبوت پر روشنی ڈالیں گے اور تحریک ختم نبوت میں جدوجہد کرنے والے اکابرین کی زندگی اور جدوجہد سے آگاہ کیاجائے گا۔ قومی اسمبلی کی جانب سے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے فیصلے کو 52برس بیت جائیں گے ۔7 ستمبر 1974 ہماری ملکی تاریخ کا وہ عظیم روشن ترین تاریخ ساز دن ہے کہ جس دن اسلامی جمہوریہ پاکستان کی پارلیمنٹ نے مسلمانوں کے 90 سالہ دیرینہ مطالبے پر فتنہ قادیانیت کو ان کے کفریہ عقائد کی بنا پر غیر مسلم اور پاکستان کی چھٹی اقلیت قراردے کر اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کو آئینی وقانونی تحفظ فراہم کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...