اسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر 2مشکوک افراد گرفتار
جعلی کارڈ، لائسنس ، لیپ ٹاپ، موبائل فون بر آمد،دھوکادہی کا مقدمہ درج رفیق ، عمر فاروق بظاہر آنیوالوں کو پرائیویٹ سروسز فراہم کرنے کیلئے موجود تھے
اسلام آباد(آئی ین پی )اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر دو مشکوک افراد کو حراست میں لے لیاگیا ۔ایئر پورٹ سکیورٹی فورس نے دونوں افراد کو تفصیلی چیکنگ کے بعد ایئر پورٹ پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس نے دونوں افراد رفیق اور عمر فاروق کے خلاف فراڈ و دھوکا دہی کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا۔مقدمہ اے ایس ایف کے انسپکٹر وسیم کی مدعیت میں درج کیاگیا ۔رفیق اور عمر فاروق سے مبینہ جعلی کارڈ اور جعلی لائسنس ، لیپ ٹاپ، تین موبائل فون یو ایس بی وغیرہ بر آمد ہو ئیں جنہیں قبضے لے لیا گیا ۔ دونوں افراد بظاہر ایئر پورٹ پر آنے والوں کو پرائیویٹ سروسز فراہم کرنے کیلئے موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments