وارداتیں:لاکھوں کی نقدی،موبائل چھین لئے، 3 موٹر سائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں کی نقدی،موبائل فونز چھین لئے گئے جبکہ3موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔
شیراکوٹ میں طیب سے 3لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون،رنگ محل میں باقر سے 3لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون ،رائیونڈ میں مظہر سے 3 لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون ، مصری شاہ میں اشرف سے 3لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون ، ریس کورس میں شاہ میر سے اڑھائی لاکھ اور موبائل فون ،نولکھا میں راحیل سے 10 ہزار روپے ،نوانکوٹ میں عامر سے 15 ہزار،موبائل فون چھین لیا گیا۔شادمان سے امجد، لٹن روڈ سے ناصر اور لوہاری گیٹ سے افضل کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments