نشے میں دھت ملزم اور ساتھیوں کا پٹرول پمپ ملازمین پر تشدد، فوٹیج وائرل ہوگئی
لاہور(کرائم رپورٹر)ایئر پورٹ روڈ پر واقع پٹرول پمپ کے زیر زمین ٹینک کو بطور باتھ روم استعمال کرنے سے روکنے پر مبینہ طور پر نشے میں دھت شہری اور ساتھیوں نے پٹرول پمپ ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔۔۔
ملزم گاڑی سے رائفل نکال لایا اور لوڈ کرکے ملازم کو جان سے مارنے کی دھمکی دیتا رہا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہو گئی ، پمپ انتظامیہ نے غنڈہ گردی کرنے والوں کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے تھانہ میں درخواست جمع کروا دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments