قصور :حادثات، 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی

 قصور :حادثات، 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی

ٹرالر کی ٹائر بدلتے رکشے کو ٹکر سے 3سالہ مقدس، 5سالہ واجد دم توڑ گئے سڑک پارکرتی80سالہ خدیجہ گاڑی ، عاصم ٹریکٹر ٹرالے تلے آکر چل بسا

قصور، مصطفی آباد، تلونڈی(نمائندہ دنیا، نامہ نگاران)قصور میں 4ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 2کمسن بچوں سمیت 4افراد جاں بحق، 5 زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق بگھیانہ کلاں سٹاپ دیپالپور روڈ پر 22 ویلر ٹرالر کی رکشے کو ٹکر کے نتیجہ میں 2کمسن بچے جا ن کی بازی ہارگئے ،2بچوں سمیت 3افراد زخمی ہوئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق رکشے کا ٹائر سڑک کنارے تبدیل کیا جا رہا تھا کہ اسی دوران پیچھے سے آنے والے تیز رفتار 22 ویلر ٹرک کی رکشے کو ٹکر کے باعث 3 سالہ مقدس دختر امجد اور 5 سالہ واجد ولد آصف موقع پر ہی دم توڑگئے ،حادثے میں 8 سالہ بچہ نکو ولد جگا اور 6 سالہ بچی ثانیہ دختر جگا شدید زخمی جبکہ 22 سالہ آصف ولد جگا معمولی زخمی ہوا۔

دوسرا حادثہ قصور کے نواح فتح پور میں ہوا جہاں خاوان والا پمپ کے قریب سڑک عبورکرتی 80 سالہ خاتون خدیجہ بی بی نامعلوم تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے موقع پر ہی چل بسی۔تیسرا حادثہ مصطفی آباد میں بہلو کے قریب ہوا، جہاں عقب سے آنیوالے تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالے نے موٹرسائیکل کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں محلہ پتی بیکی کا رہائشی موٹرسائیکل سوار 25سالہ نوجوان عاصم شدید زخمی ہوا، اسے گلویڑہ ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم جانبر نہ ہوسکا۔ چوتھا حادثہ تلونڈی کے قریب دیپالپور روڈ پر ہوا، جہاں دو موٹرسائیکلوں میں ٹکر کے باعث دو نوجوان بابر علی اور اصغر شدید زخمی ہوگئے ، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...