پمزآتشزدگی ،سابق ای ڈی سمیت 8افسروں کے بیانات قلمبند

پمزآتشزدگی ،سابق ای ڈی سمیت 8افسروں کے بیانات قلمبند

وزیراعظم کی ہدایت پر کریمینل کارروائی میں مبینہ غفلت وجرم کاتعین کیا جائیگا بیانات کی روشنی میں افسران و ڈاکٹرز کیخلاف مقدمات کا اندراج وکارروائی ہوگی

اسلام آباد (ایس ایم زمان )وفاقی پولیس نے پمز آتشزدگی واقعہ پر کریمینل کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے آٹھ افسران کے بیانات قلم بند کیے ہیں، اسلام آباد پولیس کے ایس پی انویسٹی گیشن نے مجسٹریٹ کی موجودگی میں کریمینل قانون 174 کے تحت پمز ہسپتال کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت افسران و ڈاکٹرز کے بیان قلم بند کیے ہیں ،وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پمز ہسپتال آتشزدگی واقعہ پر کریمینل کارروائی شروع کر دی ہے ، اسلام آباد پولیس نے سی آر سی پی 174 کے تحت معطل کیے گئے آٹھ افسران و ڈاکٹرز کے بیانات قلمبند کیے ہیں۔

مذکورہ بیانات کی روشنی میں آتشزدگی واقعہ میں مبینہ غفلت اور جرم کا تعین کیا جائے گا، مذکورہ بیانات کی روشنی میں افسران و ڈاکٹرز کے خلاف مقدمات کے اندراج و کارروائی کی جائے گی، کریمینل قانون سی آر سی پی کی شق 174 کے مطابق کسی بھی ناگہانی موت کی تحقیقات کے لئے رپورٹ تیار کی جاتی ہے ، پولیس رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کیا جاتا ہے ، سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ہسپتال ڈاکٹر رانا عمران سکندر نے دنیا کو اسلام آباد پولیس کی جانب سے بیان قلم بند کرنے کی تصدیق کی ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...