بوریوالا،یوم دفاع پر میجر طفیل شہیدکے مزار پر تقریب

بوریوالا،یوم دفاع پر میجر طفیل  شہیدکے مزار پر تقریب

وہاڑی،بورے والا (خبر نگار، نمائندہ خصوصی ،نمائندہ دنیا)یوم دفاع پاکستان کے موقع پر طفیل آباد میں نشان حیدر میجر طفیل محمد شہید کے مزار پر پر تقریب ہوئی۔

میجر جنرل آصف عزیز، جی او سی 35 ڈویژن نے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید کے درجات کی بلندی، ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی اور وطن کے استحکام کیلئے خصوصی دعا کی۔ میجر طفیل محمد شہیدؒ سمیت وطن کے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔میجر طفیل محمد شہیدؒ نے 1958ء میں مشرقی پاکستان کے علاقے لکشمی پور میں بھارتی فوج کے خلاف بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ شدید زخمی ہونے کے باوجود انہوں نے دشمن کے خلاف اپنے جوانوں کی قیادت کی اور غیر معمولی شجاعت کا مظاہرہ کیاجس پر انہیں پاکستان کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔ اس موقع پر عزم کا اظہار کیا گیا کہ ملکی دفاع اور سلامتی کیلئے دی گئی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ، اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین ملک، ڈی ایس پی رانا عمران ٹیپو، چودھری عاشق آرائیں اور صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی احتشام داؤد نے بھی مزار پر حاضری دی اور سلامی پیش کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...