یوم دفاع:سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کے مزار پر تقریب
سلامی پیش ،پاک فوج کی طرف سے فاتحہ خوانی ، مزارپر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی ملکی دفاع کیلئے آج بھی سوار محمد حسین شہید جیسے سپوتوں کی ضرورت ، میجرجنرل عمر مقبول
دولتالہ(نما ئندہ دنیا )افواج پاکستان ملکی دفاع کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہیں ، ملکی استحکام،سلامتی اور خوشحالی کیلئے پاک فوج نے قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں، دفاع وطن اور دہشتگردی کی خلاف جنگ میں جام شہادت نوش کرنے والے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کر تے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار میجرجنرل عمر مقبول نے ڈھوک سوار میں سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کے مزار پر 6ستمبر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔قبل ازیں انہوں نے آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس کی جانب سے مزار کر پھولوں کی چادر چڑ ھائی اور فاتحہ خوانی کی، پاک آرمی کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
میجرجنرل عمر مقبول نے کہا ہمیں پر امن بقائے باہمی کی دیر ینہ خواہش کے ساتھ خطے میں پیدا ہو نے والی تبدیلیوں اور چیلنجز سے باخبر رہنے کی ضرورت ہے ۔ یوم دفاع اس عہد کی تجدید کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ اگر ارض پاک کی طرف دشمن نے میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کی آنکھیں نکال لیں گے ، پاک فوج کے ہر سپاہی کا خواب شہادت کا رتبہ حاصل کرنا ہوتا ہے ، آج بھی ہمیں سوار محمد حسین شہید جیسے سپوتوں کی ضرورت ہے جو اپنی دھرتی ماں کی حفاظت کیلئے جان کی بازی لگا دیں ۔ شہید کے فرزند منور حسین کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملکی سلامتی اور ملکی ترقی کیلئے تاریخ ساز کردار ادا کر رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments