بھارت کا سندو ر ٹو غیرروایتی جنگ دہشتگردی بڑھ گئی:احسن اقبال

بھارت کا سندو ر ٹو غیرروایتی جنگ  دہشتگردی بڑھ گئی:احسن اقبال

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین بدل سکتا ہے تو آج پاکستان بھی بدل سکتا ہے ، دنیا پاکستان کے قصیدے پڑھ رہی ہے۔

نارووال میں دفاع پاکستان سمینار سے خطاب میں انہوں نے کہا بھارت کی قیادت کہتی ہے ہم نے سندور 2 شروع کردیا ہے ۔ سندور 2 پاکستان کے خلاف غیر روایتی جنگ ہے ، اسی وجہ سے 2026 میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے ، انہوں نے کہا کہ آج جنگیں نفسیاتی حربوں اور جدید ٹیکنالوجی سے لڑی جارہی ہے ، توپوں، ٹینکوں کے ساتھ آج آرٹیفیشل انٹیلی جنس سمیت بہت ساری ٹیکنالوجیز شامل ہو چکی ہیں۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ 1965 میں جنگ لڑنے کا اندازہ قوت سے لگایا جاتا تھا، آج کا میدان جنگ بہت وسیع ہو چکا ہے ، 6 مئی 2025 کو دشمن نے رات کے اندھیرے میں پاکستان پر حملہ کیا، پاکستان کے جواب پر بھارت کے 14 طبق روشن ہوگئے ،جدید ترین ٹیکنالوجی سے دشمن کے جدید ترین جہاز چڑیوں کی طرح گرتے دیکھے ، بھارت کو پتہ چل گیا کہ وہ پاکستان سے کبھی جنگ نہیں جیت سکتا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...