الیکشن کمیشن:اے آئی ونگ قائم کرنیکا حکم، نئی ویب سائٹ کی منظوری

الیکشن کمیشن:اے آئی ونگ قائم کرنیکا حکم، نئی ویب سائٹ کی منظوری

استعداد کار میں جدت کیلئے اے آئی ونگ مختلف شعبوں کو تکنیکی سہولت فراہم کریگا 15اکتوبر تک عملہ کی ڈیجیٹل، ای آفس کی تربیت مکمل کی جائے :سکندر سلطان راجہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس میں ڈیجیٹل آفس، ای آفس، مصنوعی ذہانت اور الیکشن کمیشن کی جدید ویب سائٹ سےمتعلق بریفنگ دی گئی۔ چیف الیکشن کمشنر نے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق الیکشن کمیشن میں ایک اے آئی ونگ تشکیل دینے کے احکامات جاری کیے جو مختلف شعبوں کو تکنیکی سہولت فراہم کرے گا تاکہ استعداد کار میں جدت لائی جا سکے اور روز مرہ امور احسن طریقے سے انجام دیئے جا سکیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت کی کہ 15 اکتوبر تک ڈیجیٹل آفس، ای آفس سے متعلق تمام ونگز کے عملے کی تربیت مکمل کی جائے تاکہ دسمبر کے آخری ہفتے تک الیکشن کمیشن میں ای آفس کا نظام نافذ کیا جا سکے ۔ اجلاس میں نئی متحرک، رنگا رنگ، باہمی رابطہ کے قابل اور عوام دوست ویب سائٹ لانچ کرنے کی منظوری دی گئی تاکہ تمام شراکت دار زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...