جماعت اسلامی کا دھرنا:آئی جی ،ڈی سی سے جواب طلب

جماعت اسلامی کا دھرنا:آئی جی ،ڈی سی سے جواب طلب

دھرنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا:درخواستگزار کا ہائیکورٹ میں مؤقف

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے جماعت اسلامی کے مال روڈ پراحتجاج اور دھرنے کے خلاف درخواست پر آئی جی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر لاہور سے 14 ستمبر کو جواب طلب کرلیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے دھرنے کیخلاف شہری نسیم اختر کی درخواست پر سماعت کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ مال روڈ چیئرنگ کراس پر جماعت اسلامی کی جانب سے 16 اگست سے دھرنا دیا جا رہا ہے ، جس کے باعث اطراف کی سڑکیں بند ہیں اور دھرنے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، استدعا ہے سڑکیں کھولنے اور ٹریفک کی روانی بحال کرنے کا حکم دیاجائے ۔ درخواست پر ابتدائی دلائل سننے کے بعد عدالت نے متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...