معاشی چیلنجز ، پاکستان 2022 کے مقابلے بہتر پوزیشن میں ہے: موڈیز

 معاشی چیلنجز ، پاکستان 2022 کے مقابلے بہتر پوزیشن میں ہے: موڈیز

کمزور بیرونی مالی پوزیشن اور قرضوں کی ادائیگی کی محدود صلاحیت اب بھی چیلنج :گریس لِم بیرونی فنانسنگ تک رسائی میں مسلسل بہتری اور مالیاتی اصلاحات ضروری ہیں:نائب صدر

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی اسسٹنٹ نائب صدر گریس لِم نے کہا ہے  کہ پاکستان 2022ء کے مقابلے میں بیرونی معاشی جھٹکوں سے نمٹنے اور انہیں برداشت کرنے کی بہتر پوزیشن میں ہے ، جس کی بڑی وجہ گزشتہ دو سال کے دوران حاصل ہونے والا معاشی استحکام اور حالیہ حکومتی اقدامات ہیں۔ گریس لِم نے ایک انٹرویو میں مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کے بحران کا پاکستان پر ممکنہ اثر بھی 2022ء کے مقابلے میں کم ہو گا،کم مہنگائی، مستحکم شرحِ تبادلہ اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے نے پاکستان کو بیرونی معاشی جھٹکوں سے نمٹنے کیلئے ضروری مالیاتی بفر فراہم کیا ہے۔

توقع ہے گورننس میں بہتری حکومت کو بیرونی پوزیشن اور مالیاتی اشاریوں میں حالیہ بہتری برقرار رکھنے میں مدد دے گی۔ اسسٹنٹ نائب صدر موڈیز نے کہا کہ معاشی استحکام نے پاکستان کی مختلف چیلنجز کا سامنا کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کیا تاہم پاکستان کا کریڈٹ پروفائل اب بھی خطرات سے دوچار ہے ،پاکستان کی بیرونی مالی پوزیشن ساختی طور پر کمزور، برآمدی بنیاد محدود اور غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری کم ہے ،قرضوں کی ادائیگی کی استطاعت اب بھی کمزور ہے ۔ گریس لِم نے کہا کہ پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں مزید بہتری کے لیے زرمبادلہ کے ذخائر میں توقعات سے بڑھ کر اضافہ، سرکاری اور کمرشل ذرائع سے بیرونی فنانسنگ تک رسائی میں مسلسل بہتری اور ایسی مالیاتی اصلاحات ضروری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...