اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشری ججز کی صوبوں میں تبادلوں کی راہ ہموار ، رولز میں ترمیم
ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے ججز کا تبادلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے انتظامی کنٹرول میں دیدیاگیا ،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے منظوری دی ججز کا دوسری ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار اور روٹیشن کے تحت ڈسٹرکٹ جوڈیشری میں بھی تبادلہ کیا جا سکے گا،گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (رضوان قاضی)وفاقی دارالحکومت کی ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے ججز کے دوسرے صوبوں میں تبادلوں کی راہ ہموار ہو گئی، اسلام آباد جوڈیشل سروس رولز 2011 میں ترمیم کی منظوری دے دی گئی ہے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے انتظامی کمیٹی کی سفارش پر ترمیم کی منظوری دی جس کے ذریعے ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے ججز کا تبادلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے انتظامی کنٹرول میں دیا گیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے ججز کا کسی دوسری ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار میں اور روٹیشن کے تحت صوبائی ہائیکورٹ کے ماتحت ڈسٹرکٹ جوڈیشری میں بھی تبادلہ کیا جا سکے گا۔اسلام آباد جوڈیشل سروس رولز 2011 میں ترمیم کی منظوری کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا اور رجسٹرار نے اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدور کو ترمیم کی نقول ارسال کردیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments