بھونگ انٹر چینج، چیک جمع نہ کرائے تو اعلیٰ حکام کو بلائینگے :ہائیکورٹ

بھونگ انٹر چینج، چیک جمع نہ کرائے تو اعلیٰ حکام کو بلائینگے :ہائیکورٹ

جسٹس آصف فنڈز کے عدم اجرا پر برہم، پلاننگ ڈویژن کو ایک روز کی مہلت دے دی متنازعہ ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری،ہادی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت ملتوی

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد آصف نے ملتان سکھر موٹروے پر بھونگ انٹر چینج کی تعمیر سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کرنے کی درخواست پر پراجیکٹ کیلئے فنڈز جاری نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فنڈز کے فوری چیک جمع کرانے کی ہدایت کی اور کہا اگر فنڈز سے متعلق چیک جمع نہیں کراتے تو اعلیٰ حکام کو طلب کریں گے ۔ اس موقع پر لاء افسر نے فنڈز کی عدم فراہمی کے حوالے سے وضاحت کی کوشش کی، عدالت نے فنڈز کے حوالے سے چیک جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے پلاننگ ڈویژن کو فنڈز جاری کرنے کیلئے ایک روز کی مہلت دی اور مزید سماعت ملتوی کر دی۔ علاوہ ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی متنازع ٹویٹس کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر پراسیکیوٹر این سی سی آئی اے کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی 23 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...