وائس چانسلر ہیلتھ سروسز اکیڈمی کی برطرفی کیخلاف کیس 23ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے وائس چانسلر ہیلتھ سروسز اکیڈمی ڈاکٹر شہزاد علی خان کی ہراسانی کے الزام پر ملازمت سے برطرفی کے خلاف کیس 23ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔
کیس چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر سے جسٹس عمیر مجید ملک کی عدالت منتقل کر دیا گیا۔رجسٹرار آفس نے کیس کی سماعت کی کازلسٹ جاری کر دی۔ عدالت نے برطرفی کا آرڈر، وفاقی محتسب انسداد ہراسیت کا آرڈر اور ایوان صدر سے اپیل مسترد کرنے کا فیصلہ بھی معطل کر رکھا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments