انعم فاطمہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اسلام آباد تعینات
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈائریکٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد شعبہ ڈی ایم اے انعم فاطمہ کو اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل تعینات کر دیا گیا۔
اس حوالے سے چیف کمشنر آفس نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔چیف کمشنر آفس کے مطابق گریڈ 18 کی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی افسر انعم فاطمہ کی تعیناتی فوری طور پر نافذالعمل ہوگی اور وہ تاحکمِ ثانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے عہدے پر فرائض انجام دیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments