رجسٹری برانچ ملتان میں 5ارب روپے کی کرپشن ،تحقیقات کاد ائرہ وسیع

رجسٹری برانچ ملتان میں 5ارب روپے کی کرپشن ،تحقیقات کاد ائرہ وسیع

ملتان(جان شیر خان)کمشنر ملتان کی جانب سے رجسٹری برانچ کا احتساب منطقی انجام تک پہنچنے کے قریب ،ایف بی آر ٹیکس کی مد میں خوردبرد کی گئی رقم کی مالیت چار سے پانچ ارب روپے تک ہو سکتی ہے۔۔۔

 جس کے بعد کرپشن کی روک تھام کیلئے پراپرٹی ٹیکس نظام میں بڑی پیش رفت، پنجاب میں پی ایل آر اے اور ایف بی آر کے ٹیکس ڈیٹا کی سنکرونائزیشن کا عمل تیز کر دیا گیا ہے ۔ ملتان رجسٹری برانچ میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی اور کارروائیوں کے بعد ڈیٹا سنکرونائزیشن کا عمل شروع کیا گیا۔سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کے حکم پر ہونے والے ابتدائی 5 فیصد آڈٹ میں 23 کروڑ روپے کی مالی کرپشن پائی گئی ہے تاہم ایف بی آر ٹیکس کی مد میں رجسٹریوں میں ہونیوالی کرپشن کی کل مالیت تقریباً چار سے پانچ ارب روپے تک ہو سکتی ہے ۔ ایک تحصیلدار کو ڈس مس فرام سروس کر کے اس پر 15 کروڑ روپے کی ریکوری ڈالی گئی جبکہ کرپشن میں ملوث کئی نائب تحصیلداروں کے احتساب کا عمل بھی شروع کیا گیا ہے ۔چار سابق سب رجسٹرارز سے 18 کروڑ 17 لاکھ 65 ہزار 811 روپے کے ودہولڈنگ ٹیکس کی وصولی کا آغاز کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...