ختم نبوت اور ملک کے غداروں کو کوئی معافی نہیں : علما کرام ، عالمی ختم نبوت کانفرنس اختتام پذیر

ختم نبوت اور ملک کے غداروں کو کوئی معافی نہیں : علما کرام ، عالمی ختم نبوت کانفرنس اختتام پذیر

ختم نبوت شعورو آگاہی مہم مزید تیز کر نے کی ضرورت:ڈاکٹر احمد علی سراج، ناموس رسالت ؐقانون ہماری ریڈ لائن :قا ری شبیر عثمانی سیدکفیل بخاری ،مولانا اسعد محمود مکی، الیاس چنیوٹی ،مفتی طاہرمسعود،مولانااحمد علی ثانی لاہوری ودیگرکاخطاب ،قراردادیں بھی منظور

لاہور(سیاسی نمائندہ) انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے زیر اہتمام مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت چناب نگر میں منعقد ہو نیوالی39ویں سالانہ انٹر نیشنل ختم نبوت کانفرنس تحفظ ختم نبوت کیلئے تجدید عہد،عالم اسلام اور پاکستان کی سلامتی و استحکام وسربلندی کی دعاؤں کے ساتھ گزشتہ رات تہجد کے وقت اختتام پذیر ہو گئی، کانفرنس کی آخری نشست کی صدارت مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج ،مولانا اسعد محمودمکینے کی۔ ختم نبوت کا نفرنس سے مقررین نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ قوانین تحفظ ناموس رسالت ؐ کے خلاف ہرزہ سرائی ناقابل برداشت ہے ۔قانون ناموس رسالتؐ کیخلاف بے بنیاد منفی پراپیگنڈا کر نے و الوں کیخلاف غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں، اقتدار کی راہداریوں میں گھسے قادیانی ملک کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں،ختم نبوت و ملک کے غداروں کو کوئی معافی نہیں ہے ۔ انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ ورلڈ کے سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج(مدینہ منورہ) نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہمارے لئے شفاعت نبوی ؐکا ذریعہ ہے ،عالمی سطح پر ختم نبوت شعور وآگاہی مہم مزید تیز کر نے کی ضرورت ہے۔

مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر سید محمدکفیل بخاری نے کہا کہ نا موس رسالتؐ اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے قوانین کو ختم کرنا ارتداد کو راستہ دینے کے مترادف ہے ۔ مولانا اسعد محمود مکی نے کہا کہ مسلمان اپنی نئی نسل کو عقیدہ ختم نبوت سے روشناس کرائیں اور ختم نبوت کے پیغام کو ہر گھر تک پہنچائیں۔ شبان ختم نبوت کے امیر سید انیس احمد شاہ نے کہا کہ ختم نبوت کے باغی قادیانی اپنی آئینی حیثیت تسلیم کریں۔ انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے امیر مولانا محمد الیاس چنیوٹی نے کہا کہ قانون توہین رسالتؐ کو ختم کرنے کے لیے عالمی استعمار ایک عرصہ سے سازشیں کررہا ہے ،بعض این جی اوز اسلام کے پیغام کو روکنے اور قادیانیت کو پروموٹ کرنے کے دھندے میں لگی ہوئی ہیں۔ مو لانا قا ری شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ ختم نبوت و ملک کے غداروں کو کوئی معافی نہیں،سات ستمبر یوم تجدید عہد ہے ،اس کو سرکا ری سطح پر منایا جا نا اور عام تعطیل کا اعلان کرنا چاہئے۔

ناموس رسالتؐ وختم نبوت کا قانون ہماری ریڈ لائن ہے ۔وفاق المدارس العربیہ کے ترجمان مولانا مفتی طاہر مسعود نے کہا کہ گستاخان رسول اور ان کے سہولت کاروں کے لیے پاکستان کی سرزمین تنگ کر دی جائے گی، اس موقع پر چیئرمین اتحاد امت پاکستان مولانا قاری محمد یعقوب شیخ ،جمیعہ اشاعت التوحید والسنہ کے رہنما مولانا عصمت اللہ بندیالوی ،خدام ختم نبوت پاکستان کے چیئرمین مولانا علامہ محمد قادری ،مولانااحمد علی ثانی لاہوری اوردیگرنے بھی خطاب کیا۔رات کے آخری حصہ میں مولانااحسن رضوان نے قرار دادیں پیش کیں جن کو سامعین نے منظور کیا،بعد ازاں مولاناڈاکٹراحمد علی سراج کی رقت آمیز دعا پر تہجد کے وقت کانفرنس اختتام پذیر ہو ئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...