حکومت پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لے
لاہور(سیاسی نمائندہ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ظالمانہ اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔
اپنے بیان میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ حکومت نے پٹرول،ڈیزل مہنگا کرکے عوام کے ہوش اڑا د ئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے اشیائے خورونوش کی قیمتوں اور ترسیلی اخراجات میں اضافہ ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments