خواندگی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد

خواندگی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد

کراچی(این این آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یومِ خواندگی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواندگی ہر انسان کا بنیادی حق،معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے۔۔۔

 تعلیم اور خواندگی کے فروغ سے سماج میں مثبت اور پائیدار تبدیلی لائی جا سکتی ہے ۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عالمی یومِ خواندگی ہمیں تعلیم اور خواندگی کی اہمیت اجاگر کرنے اور اس شعبے کی بہتری کے لیے اپنے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے ۔ خواندگی لوگوں کو بااختیار بنانے ، معاشی مواقع میں اضافے اور بہتر مستقبل کی راہیں ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...