5 مقابلے ، طلبہ کو منشیات بیچنے والے سمیت 4 ہلاک ، کانسٹیبل زخمی
لاہور میں فیصل ،گوجرہ میں شہریار،جڑانوالہ مزمل لونا مارے گئے ،کمالیہ میں ملزم عظیم زخمی حالت میں گرفتار فیصل آباد میں پنجاب کا آئس ڈیلر طیب سی سی ڈی کے ہاتھوں ہلاک،40 خواتین کا نیٹ ورک بنا رکھا تھا،منشیات برآمد
لاہور ،فیصل آباد،گوجرہ ،جڑانوالہ،کمالیہ(کرائم رپورٹر،سٹی رپورٹر،نمائندگان دنیا،نمائندہ خصوصی )لاہور سمیت مختلف شہروں میں 6 مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4ملزم مارے گئے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا،ہلاک ہونے والوں میں آئس کا بڑا ڈیلر جو تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی میں ملوث تھا بھی شامل ہے ،ملزم سے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد کر لی گئی ۔تفصیلات کے مطابق نواں کوٹ کے علاقے بادامی باغ میں سی سی ڈی ٹیم نے خطرناک ڈکیت اشتہاری تنویر کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ شروع کردی،پولیس کے مطابق ملز موں کی فائرنگ سے ان کا اپنا ایک ساتھی زخمی ہو کر تیسری منزل سے نیچے گر گیا، جسے ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت فیصل علی کے نام سے ہوئی ہے ،پولیس ریکارڈ کے مطابق یہ ملزم فیصل آباد میں مبینہ طور پر دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا اور اس کے خلاف ڈکیتی اور ہاؤس رابری کے 16 سے زائد مقدمات درج تھے ، اشتہاری تنویر، عمران اور دیگر چار نامعلوم ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔
ادھرفیصل آباد میں تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والا پنجاب کا سب سے آئس ڈیلر سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے کے دوران ہلاک ہوگیا، سی سی ڈی لائل پور ٹاؤن نے خیابان گارڈن میں چھاپہ مارا تو ملزموں نے مبینہ طور پر فائرنگ کر دی ، فائرنگ کے تبادلے میں پنجاب کا سب سے بڑا آئس ڈیلر طیب مارا گیا جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، ہلاک ملزم کے گھر کی تلاشی کے دوران 34 کلو سے زائد آئس، 20 کلوسے زائد افیون اور 14 کلوسے زائد چرس بر آمد کی گئی، پولیس ذرائع کے مطابق برآمد شدہ منشیات کی مالیت کروڑوں میں بتائی جاتی ہے ، ہلاک ہونے والے ملزم نے 40 سے زائد خواتین کو اپنے نیٹ ورک میں شامل کر رکھا تھا جن کی مدد سے پنجاب بھر میں یونیورسٹیز، کالجز اور دیگر تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کی جاتی تھی۔ سی سی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک ملزم طیب کا بھائی وقاص بھی منشیات فروشی کے مقدمات میں اشتہاری اور پولیس کو مطلوب ہے ۔سی سی ڈی پولیس گوجرہ کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ریکارڈ یافتہ ملزم شہریار اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ کانسٹیبل شدید زخمی ہو گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ سی سی ڈی پولیس نے کھدروالہ روڈ نزد بائی پاس پر موٹر سائیکل سوار چارمشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے موٹر سائیکل بھگا دی ،تعاقب پر پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی جس سے حسنین رضا کانسٹیبل شدید زخمی ہو گیا،فائرنگ رکنے پرسرچ آپریشن کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ملزم شہریار موقع سے ملا، اس کے تین ساتھی فرارہو نے میں کامیاب ہو گئے ۔زخمی ملزم شہریار کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیاجارہاتھاکہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ،ملزم بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکات کر نے سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب تھا،جڑانوالہ کے تھانہ صدر کے علاقہ چک 98 گ ب کے قریب سی سی ڈی پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں پولیس کے مطابق 50 سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب ریکارڈ یافتہ ڈاکو مزمل لونا ہلاک ہوگیا،لاش کو ہسپتال منتقل کر کے مزید ملزموں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔
ادھر کمالیہ بائی پاس پر سی سی ڈی ٹیم اور مبینہ اجرتی قاتلوں میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم عظیم زخمی ہوگیا جسے گرفتار کر لیا گیا۔نواں کوٹ کے علاقے بادامی باغ کھوکھر پنڈ میں سی سی ڈی ٹیم نے خطرناک ڈکیت اشتہاری تنویر کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ شروع کردی،پولیس کے مطابق ملز موں کی فائرنگ سے ان کا اپنا ایک ساتھی زخمی ہو کر تیسری منزل سے نیچے گر گیا، جسے ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت فیصل علی کے نام سے ہوئی ہے ،پولیس ریکارڈ کے مطابق فیصل علی فیصل آباد میں مبینہ طور پر دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا اور اس کے خلاف ڈکیتی اور ہاؤس رابری کے 16 سے زائد مقدمات درج تھے ، اشتہاری تنویر، عمران اور دیگر چار نامعلوم ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments